کراچی،12؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان میں آذربائیجان کے متعین سفیر علی الیزادی کا کہنا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کی ٹیلی کمیونیکشن سیٹلائٹ آذری اسپیس ون کے ممکنہ استعمال کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایک گفتگو میں سفارتکار کا کہنا تھا کہ اس کا جائزہ متعلقہ حکام کی جانب سے کیاجارہاہے اور اس حوالے تعاون قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادی آذربائیجان کے ٹیکنالوجی پارکس اور صنعتی زونز میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔